ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیموگہ: پتلون کی جیب میں موبائل فون پھٹ پڑا۔ بائک سوار شدید زخمی

شیموگہ: پتلون کی جیب میں موبائل فون پھٹ پڑا۔ بائک سوار شدید زخمی

Thu, 17 Sep 2020 13:32:00    S.O. News Service

شیموگہ،17؍ستمبر (ایس او نیوز) انوٹّی پولیس اسٹیشن کے حدود میں جب ایک بائک سوار اپنی گاڑی میں کہیں جارہاتھا تو ایک تالاب کے قریب اس کی پتلون کی جیب میں موجود موبائل فون  دھماکے سے پھٹ پڑا جس کی  وجہ سے بائک سمیت سوار بھی اچھل کر قریبی تالاب میں جا گرا۔

خوش قسمتی اس موبائل دھماکے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ البتہ بائک سوار شرتھ (22)سال کی  دائیں ران پر شدید زخم آئے ہیں جس کی وجہ سے اس کو سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ  دھماکے سے پھٹا ہوا یہ موبائل فون  چین میں تیار شدہ ہے جوشرتھ نے بنگلوروکے ایک شو روم سے خریدا تھا۔انوٹّی پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔


Share: